اہم خبریں

فرخ حبیب نے بھی تحریک انصاف سے راہیں جدا کرلیں،استحکام پاکستان میں شامل

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فرخ حبیب نے بھی پارٹی سے راہیں جدا کرلیں اور استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوگئے،پیر کو فرخ حبیب استحکام پاکستان پارٹی کے مرکزی دفتر لاہور پہنچے اور استحکام پاکستان پارٹی کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا نمائندگان کے ساتھ پرانا تعلق ہے، 5 ماہ سے ہم سب اپنے گھروں میں موجود نہیں تھے، 9 مئی کو افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔انہوں نے کہاکہ آئینی طریقے سے عدم اعتماد ہوا، خود احتسابی کا عمل بہت ضروری ہوتا ہے،ا ن کا کہنا تھا کہ یہ کوئی کفر اور اسلام کی جنگ نہیں، 5 ماہ کے دوران دماغ میں ایک سوچ موجود تھی، فرخ حبیب نے کہاکہ ہم پاکستان کو حقیقی معنوں میں قائداعظم کا پاکستان بنانے میں مصروف تھے۔

متعلقہ خبریں