اہم خبریں

اعظم سواتی اشتہاری قرار، گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد(نیوزڈیسک) عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو اشتہاری ملزم قرار دے دیا۔پیر کو اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد شاہ رخ ارجمند نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی متنازع ٹویٹس کے کیس میں مسلسل عدم حاضری پر انہیں اشتہاری ملزم قرار دے دیا۔عدالت نے حکم دیا کہ اعظم سواتی جہاں نظر آئیں، گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔

متعلقہ خبریں