دبئی(نیوزڈیسک)نگراں وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں کے تجربات اور بہترین سروسز سے فائدہ حاصل کیا جا سکتا ہے، پاکستان چیلنجز کے باوجود ٹیکنالوجی کے میدان میں تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ڈاکٹر عمر سیف نے دبئی میں ہونے والی گلوبل انفارمیشن ٹیکنالوجی نمائش میں شرکت کی۔نمائش میں پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ، اگنائٹ، پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن کے آفیشلز بھی شریک ہوئے۔اس موقع پرانہوں نے کہا کہ پاکستان کی 85 فیصد آبادی بینک اکاؤنٹ نہیں رکھتی۔















