لیاقت علی خان کا 72واں یوم شہادت،خصوصی دعا کا اہتمام

کراچی (نیوز ڈیسک) لیاقت علی خان کا 72واں یوم شہادت،قائد کے اعظم محمد علی جنا ح کے قریبی ساتھ لیاقت علی خان 1896ء میں بھارت کے علاقے کرنال میں پیدا ہوائے ، ابتدائی تعلیم علی گڑھ یونیورسٹی سے حاصل کی پھر برطانیہ سے قانون کی ڈگری حاصل کی پھر سیاست میں آئے اور 1936 میں مسلم لیگ کے سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے ان کی پاکستان بنانے کی کوششوں کی ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ لیاقت علی خان پاکستان کے پہلے وزیراعظم تھے۔ انہیں 16 اکتوبر 1951 کو راولپنڈی میں جلسے کے دوران قتل کیا گیا تھا آج اسی جگہ کو لیاقت باغ کہتے ہیں،یہاں بعد میں آنے والی بڑی لیڈر بے نظیر کو بھی شہید کیا گیا لیکن دونووں کے قاتل آج تک نہیں پکڑے گے۔ لیاقت علی خان کا مزار قائد اعظم کے مزار کے احاطے میں ہے۔