اہم خبریں

شیخ رشید احمد کی گرفتاری بارےفکر مند ہیں دو مرتبہ کرونا کا اٹیک ہوا ،دل کے مریض ہیں ، شیخ راشد شفیق

راولپنڈی (  اے بی این نیوز     )سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی گرفتاری کے حوالے سے سابق ایم این اے شیخ راشد شفیقنےویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ شیخ رشید احمد کی گرفتاری کو 29 دن گزر گئے اج تک پتا نہ چل سکا وہ کہاں ہے،لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کی کاز لسٹ بدھ کی جکہ جمعرات کا دن پنجاب پولیس کو بازیابی کے لیے دیا ہوا ہے ،یہ سراسر ظلم و زیادتی ہے سینیئر سیاست دان 17 مرتبہ وزیر رہنے والا شخص کا کچھ پتہ نہیںشیخ رشید احمد نے ملک کی خدمت کی ان پر کوئ کرپشن کا داغ نہیں ہے ،شیخ رشید احمد نے شہر کی بیٹیوں کے لیے تعلیمی ادارے بنائے،شہریوں کے لیے ہسپتال،لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ پر میرا پورا یقین ہے ،سابق وفاقی وزیر کو اٹھا کیا جاتا ہے غریب عوام کا کون احساس کرے گا ،ہر ادارے سے درخواست ہے ہمیں شیخ رشید احمد کی خیریت کا پتایا جائے ،شیخ رشید احمد کو جسی عدالت پیش کیا جائے ہمیں جیلوں سے گھبراتے نہیں ،پاکستان کی تاریخ ہے جب بھی کسی شخص کو پکڑا جاتا 48 گھنٹوں میں پیش کیا جاتا ہے ،تاریخ میں پہلا ایسا سیاست دان ہے جس کا کچھ پتا نہیں ،شیخ رشید احمد کی گرفتاری سے ہم فکر مند ہیں دو مرتبہ کرونا کا اٹیک ہوا ،دل کے مریض ہیں ،پوری قوم سے اپیل ہے شیخ رشید احمد کی خیریت کی دعا کریں۔

متعلقہ خبریں