اہم خبریں

ہمیں قوم کو مایوسی کے گرداب سے نکالنا ہوگا،نگراں‌وفاقی وزیرمذہبی امورانیق احمد

راولپنڈی(نیوزڈیسک) نگراں وفاقی وزیرمذہبی امورپروفیسرانیق احمدنے کہا ہے کہ دین دشمن ہماری نوجوان نسل کو شکوک و شبہات میں مبتلا کرنا چاہتے ہیں، طلباء وطالبات کے مابین مسابقہ صفہ سویٹ ہوم کااچھااقدام ہے، حاجی مسعودپاریکھ اور مفتی جمیل الرحمن فاروقی مل کر معاشرے کے مستحق بچوں کی کفالت اورتعلیم کا انتظام کررہے ہیں، سیرت سیمینار میں حاضری اورسیرت پر بات کرناسعادت کی بات ہے،اتوار کو ایک تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہاکہ دین دشمن ہماری نوجوان نسل کو شکوک و شبہات میں مبتلا کرنا چاہتے ہیں، نوجوان نسل کو جدید دور کے مسائل سے نبرد آزما ہونے کیلئے علم و حکمت سے مدد لینا ہو گی۔ ہمیں چاہیے کہ اللہ اور اسکے نبی ﷺ سے تعلق پیدا کریں۔ نبی کریم ﷺ کی حیات مبارکہ کے تین مرحلے تلاش حق، اعلان حق اور نفاذ حق ہیں۔ اقبال کی شاعری قرآن کریم کی آیات کی تفسیر ہے اور ان کا مخاطب نوجوان ہیں۔ قرآن کریم زمین والوں سے اللہ کا آخری کلام ہے۔انہوں نے کہاکہ انسانیت کے تمام مسائل کا حل دین کے پاس موجود ہے۔ مسلمان سوشل ورکر کے ساتھ ساتھ ایک لیڈر بھی ہوتا ہے ۔ان کا کہناتھا آج ہمارے درمیان امت کا تصور نظر نہیں آتا۔ مسلمان انسانیت کا 25 فیصد ہیں، دنیا ہم سے صرفِ نظر نہیں کر سکتی ۔ اگر ہم درست راستے پر چلتے تو غزہ، برما، کشمیر جیسے مسائل پیدا ہی نہیں ہوتے۔ علما کرام کو چاہیے کہ قوم کی رہنمائی کریں اور قوم کو مایوسی سے نکالیں ۔نگراں وفاقی وزیرنے کہاکہ مایوس صرف ابلیس ہو تا ہے ۔ھمیں قوم کومایوسی کے گرداب سے نکالناھوگا۔

متعلقہ خبریں