اہم خبریں

طلباوطالبات میں تقریری مقابلوں کا انعقاد خوش آئند ہے، صدر پرائیویٹ اسکولزحافظ بشارت

راولپنڈی(نیوزڈیسک)صفہ سویٹ ہوم اسلام آباد اورپرائیویٹ اسکول اینڈ ایجوکیشنل سوسائٹی کے زیرانتظام آرٹس کونسل راولپنڈی میں عظیم الشان تقریری مقابلہ وسیرت سیمینار کاانعقاد کیاگیا۔تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیرمذہبی امورانیق احمد تھے، جڑواں شہروں کے دینی مدارس اور پرائیویٹ اسکولز کے طلباء وطالبات نے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے عنوان پر دلنشیں تقاریرکیں ۔ اس تقریری مقابلہ میں 36 طلباء وطالبات نے حصہ لیا ۔ منصفین کے فیصلے کے مطابق 5 بچوں نے پوزیشنیں حاصل کیں۔ پہلی پوزیشن الحرم اسکول جھنگی سیداں اسلام آباد کے طالب علم عثمان رشید بن عبدالرشید رشیدی نے حاصل کی اوروفاقی وزیرمذھبی امورانیق احمد اورمعروف سماجی رھنما حاجی مسعودپاریکھ سے30 ھزارروپے کیش انعام حاصل کیا۔ دوسری اورتیسری پوزیشن دو،دوطلبا نے حاصل کی۔ دوسری پوزیشن اسلام آباد اسکول کی طالبہ سیدہ عبرش ساجد بنت ساجد حسین اورحافظ حسین احمد بن محمدشفیق مدرسہ المسلم مری روڈ نے حاصل کرکے بالترتیب 20۔۔20 ھزار روپے نقدانعام حاصل کیا۔ تیسری پوزیشن جامعہ محمودیہ الائیڈ اسکولز نصیر آباد کے طالب علم حافظ محمدحامد بن مولانا محمدقاسم توحیدی اور محمدانس ستی بن اظہرمحمودستی القرآن ایجوکیشنل انسٹیٹیوٹ چھٹہ بختاور کے طالب علم نے حاصل کرکے بالترتیب 15۔۔ 15 ھزار روپے نقدانعام حاصل کیا۔۔۔اس عظیم الشان تقریری مقابلے اورسیرت سیمینار میں وفاقی وزراء۔ اکابرعلماء۔اسکالرز۔مدارس کے مھتممین ۔ اسکول وکالجزکے پرنسیپلز ۔ اساتذہ کرام اورطلبا وطالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

متعلقہ خبریں