اہم خبریں

تمام اہل پاکستانی اپنے اور اپنے اہل خانہ کے ووٹ کے اندراج کو یقینی بنائیں،الیکشن کمیشن

اسلام آباد (  اے بی این نیوز     )الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ تمام اہل پاکستانی اپنے اور اپنے اہل خانہ کے ووٹ کے اندراج کو یقینی بنائیں،ووٹ کے اندراج میں صرف 10 دن رہ گئے ہیں ،25 اکتوبر 2023 کو ملک بھر میں تمام انتخابی فہرستوں کو منجمد Freeze کر دیا جائے گا جس کے بعد کسی بھی ووٹ کا نہ ہی اندراج ہو سکے گا اور نہ ووٹ کی منتقلی ہو سکے گی ،الیکشن کمیشن نے 28 ستمبر سے 25 اکتوبر 2023 تک انتخابی فہرستوں کو غیر منجمد کیا ہوا ھے ۔۔25 اکتوبر 2023 تک تمام اہل افراد جن کے پاس شناختی کارڈ موجود ہو وہ اپنے ووٹ کا اندراج کر سکتا ھے ۔ تمام اضلاع میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر بطور رجسٹریشن آفیسر تعینات ہیں ووٹ اندراج میں تمام افراد کو مکمل سہولت Facilitation دی جارہی ھے ، ووٹ کا اندراج اور منتقلی فارم 21 پر ہوتی ھے اگر کوائف یا ایڈریس میں کوئی غلطی ہو وہ بھی درست کی جا سکتی ہے۔انتخابی فہرستوں کو ملک بھر میں 20 جولائی 2023 کو منجمد Freeze کر دہا گیا تھاووٹ کا اندراج ووٹر کے شناختی کارڈ کے مطابق مستقل یا موجودہ پتہ پر کیا جاتا ہے سرکاری ملازمین اگر کسی دوسرے ضلع یا صوبے میں تعینات ہیں تو اپنی پوسٹگ والی جگہ پر اپنا اور فیملی کا ووٹ درج کرا سکتا ھے ۔ تمام اہل افراد آئندہ عام انتخابات میں اپنا حق رائے دہی استعمال کر یں گے ایسے تمام افراد جن کو 25 اکتوبر 2023 تک شناختی کارڈ جاری ہونگے انکے ووٹوں کے اندراج کو یقینی بنایا جائے گا۔

متعلقہ خبریں