اہم خبریں

کراچی میں گزشتہ ماہ بجلی چوری کے 24 ہزار واقعات رپورٹ

کراچی(نیوزڈیسک)کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف کارروائیوں میں تیزی آگئی ہے، ماہ ستمبر میں بجلی چوری کے 24,000 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق نگراں وزیر توانائی کی جانب سے بجلی چوری کے خلاف ملک گیر مہم کے اعلان کے تقریباً 1 ماہ میں کے الیکٹرک نے اپنی ڈسٹری بیوشن ٹیموں کی مدد سے 24,000 کارروائیاں کیں، جہاں 40 ملین سے زائد یونٹس چوری کیے جا رہے تھے۔

متعلقہ خبریں