اہم خبریں

مسلم ممالک کے حکمران غزہ کےملبے کاڈھیربننے کاانتظارنہ کریں، اسرائیل نا قابل تسخیر نہیں،سراج الحق

لاہور (  اے بی این نیوز      ) امیر جماعت اسلا می سراج الحقنے کہا ہے کہ آج دنیابھرمیں باضمیرانسان فلسطین کے حق میں کھڑے ہیں،عوام کی یہ بیداری اسرائیل کی شکست کاسبب بنے گی،فلسطینی بلندحوصلے کے ساتھ اسرائیل کامقابلہ کررہے ہیں،فلسطینی کسی بھی قربانی دینے سے پیچھے نہیں ہٹیں گےایسی قوم کوکوئی شکست نہیں دے سکتاجن کے بچوں میں بھی جذبہ ہو،اسرائیل ہرروزفلسطین میں بر بریت کررہا ہے،غزہ کے مظلوم مسلمان مسجداقصیٰ کی حفاظت کررہے ہیں،اقوام متحدہ نے فلسطین کے بارے میں کئی قراردادیں منظورکیں،کراچی:اسرائیلی بمباری سے ہزاروں فلسطینی شہیدہوچکے ہیں،اسرائیل نے غزہ میں فلسطینیوں کامحاصرہ کیاہواہے،مسلمان حکمران متحدنہیں ہوتے،بس مذمتی بیان دیتے ہیں،خراج تحسین پیش کرتے ہیں سعودی عرب نے اسرائیل سے تمام تعلقات ختم کرنے کااعلان کیا،سعودی عرب اورایران کےتعلقات بہترہوئے یہ بات خوش آئندہے،مسلم ممالک کے حکمران غزہ کےملبے کاڈھیربننے کاانتظارنہ کریں،فلسطینیوں نے دنیا کو پیغام دیا اسرائیل نا قابل تسخیر نہیں،فلسطین کوبچانے کیلئے مسلم ممالک اتحادکریں۔

متعلقہ خبریں