پشاور (اے بی این نیوز )خیبر پختو نخواہ میں انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی نئی فہرست جاری، محکمہ انسداد دہشتگردی کی عوام سے گرفتاری میں مدد کی اپیل ،128 مطلوب دہشتگردوں اور اشتہاریوں کی تفصیلات جاری کی گئیں۔ مطلوب اشتہاریوں کے سر کی قیمت 3 لاکھ روپے سے 80 لاکھ روپے مقرر ، عوام ای میل،ٹیلی فون اورموبائل نمبر پر اطلاع دے سکتے ہیں۔ دہشتگردوں کی اطلاع دینے والے افراد کا نام پوشیدہ رکھا جائے گا۔















