اہم خبریں

اسلام آباد ،فلنگ اسٹیشن پر گاڑی کاسلنڈرپھٹ گیا،2خواتین جاں بحق

اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلام آباد کے پوش سیکٹرایف سیون میں فلنگ اسٹیشن پر گیس بھرواتے ہوے گاڑی کا سلنڈر پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں دو خواتین جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ایف سیون میں گاڑی میں سی این جی بھرواتے ہوئے سلینڈر پھٹ گیا، اور گاڑی میں سوار چار افراد زخمی ہوگئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، زخمیوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔پولیس حکام کے مطابق واقعے کی مکمل تحقیقات تک سی این جی اسٹیشن کو بند کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں