پشاور(نیوزڈیسک)سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمٰن نے کہاہے کہ عرب سر زمین پر اسرائیل ناسور بن چکا ہے۔ جنگ کے عالمی اصولوں کو پاؤں تلے روندا جا رہا ہے۔ عالمی ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، انسانی حقوق کے علم بردار امریکا اور یورپی ممالک بھیڑیوں کی شکل اختیار کیے ہوئے ہیں۔جمعہ کواپنے خطاب میںانہوں نے کہاکہ غزہ کے لوگ 75 سال سے آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں، اسرائیل کے خاتمے کے لیے فلسطینیوں نے نسلیں قربان کی ہیں۔انہوں نے کہاکہ اسرائیل نے ایک دن میں جو بمباری کی، شاید امریکا نے ایک سال میں افغانستان پر نہیں کی، اسرائیل فلسطین میں انسانی حقوق مسلسل پامال کر رہا ہے۔















