اہم خبریں

پی ٹی آئی کے حق میں ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ،جانیے اہم تفصیلات

پی ٹی آئی کے حق میں ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ،جانیے اہم تفصیلات

مظفرآباد (اے بی این نیوز) آزاد جموں و کشمیر ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے حق میں اہم فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن کو پارٹی کو بطور سیاسی جماعت رجسٹر کرنے کی ہدایت کر دی۔

عدالتی فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کے امیدوار آزاد کشمیر انتخابات میں بلے کے انتخابی نشان پر حصہ لے سکیں گے۔ یہ فیصلہ چیف جسٹس شاہد بہار کی سربراہی میں قائم لارجر بینچ نے عبدالقیوم نیازی کی درخواست پر سنایا۔

عدالت نے مزید کارروائی کے لیے الیکشن کمیشن اور حکومت آزاد کشمیر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔
مزید پڑھیں‌:نیا بجٹ فیصلہ،موبائل فونز کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع

متعلقہ خبریں