اسلام آباد ( اے بی این نیوز )صوبائی نگران وزیراطلاعات بلوچستان وزیر جان اچکزئی نے کہا ہے کہ سمگلنگ کی روک تھام کیلئے بلوچستان میں کارروائیاں کی جارہی ہیں، سمگلنگ کرنے والی لانچوں کوسمندرمیں غرق کیا جائے گا،نگران حکومت کے اقدامات سے روپے کی قدرمیں اضافہ ہوا،غیرملکی تارکین وطن کی واپسی کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں،کوئی سیاسی دباؤ برداشت نہیں کیا جائے گا،غیرقانونی غیرملکیوں کواپنے وطن جاناہوگا،ریاست اس معاملے میں بالکل واضح موقف رکھتی ہے،ریاست کی رٹ کوہرصورت برقراررکھاجائے گا،جوریاست کے سامنے کھڑاہوگااسے کچل دیں گے۔















