اہم خبریں

فلسطین کامسئلہ اسلام اورایمان کامعاملہ ہے،سراج الحق

کراچی ( اے بی این نیوز    ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ کراچی سے چترال تک لوگوں کاشکریہ اداکرتاہوں،فلسطین کامسئلہ اسلام اورایمان کامعاملہ ہے،مظلوم فلسطینیوں کیلئے آوازاٹھاناامت مسلمہ کی ذمہ داری ہے،مسجداقصیٰ ہماری عزت اورایمان ہے،اسرائیل ناجائزریاست ہے اس کے وجودکوتسلیم نہیں کرتے،مسلمانوں کومسجداقصیٰ کی آزادی کامشن سب سے عزیزہے،امریکاقتل عام کیلئے فلسطین جاسکتاہےتوہم بھی وہاں جاسکتے ہیں،عالم اسلام اسرائیل کیخلاف جہادکااعلان کرے،ہمیں بھی اپنے مظلوم فلسطینی بہن بھائیوں کاساتھ دیناہوگا،اگر ہم متحد نہیں ہوتے تو دنیا ہمیں جینے نہیں دے گی،اسرائیل تو دعویٰ کرتا ہے کہ خیبر ہمارا ہے،اگر آپ اپنی سلطنت کو بچانا چاہتے ہیں تو جہاد کا راستہ اختیار کرنا ہوگا،مسئلہ فلسطین کا ایک ہی حل ہے عالم اسلام جہاد کا اعلان کرے،7اکتوبر کو حماس نے حملہ کیا، ابابیل بن کر ٹینکروں پر چڑھائی کی،آج سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ کہاں سوئے ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں