پشاور(نیوزڈیسک) دہشت گردی سے سیاحت تک کا سفر،خیبرپختونخوا میں خیبر ہسٹری ٹریل بحال کردی گئی ،کور کمانڈر پشاور نے خیبر ہسٹری ٹریل کا باقاعدہ افتتاح کردیا،قدیم مقامات بہت جلد عوام کیلئے بھی کھول دیئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں تاریخی اہمیت کی حامل عمارتوں علی مسجد فورٹ اور برٹش دور کا ہسپتال اور میوزیم بھی شامل، شپولا سٹوپہ، خیبر رائفلز میس میں موجود تاریخی نواردات سے بھرپور میوزیم اور تاریخی قلعہ بالاحصار بھی شامل ہیں۔















