اہم خبریں

فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کیس سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقررکردیا گیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک) سپریم کورٹ میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ سے متعلق کیس سماعت کیلئے مقررکردیا گیا ،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 15 اکتوبر کو سماعت کرے گا۔ بینچ میں جسٹس امین الدین خان، جسٹس اطہر من اللہ شامل ہیں ،رجسٹرار سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل اور بجلی سپلائرز کمپنیز کو نوٹسز جاری کردیئے۔

متعلقہ خبریں