مکہ مکرمہ(نیوزڈیسک) مسلم لیگ ( ن ) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔ قائد ن لیگ میاں محمد نواز شریف لندن سے آج سعودی عرب پہنچے تھے، جہاں انہوں نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کی۔نواز شریف سعودی عرب میں پانچ دن قیام کے بعد دبئی جائیں گے اور وہاں سے 21 اکتوبر کو خصوصی طیارے کے ذریعے وطن واپسی شیڈول ہے ۔















