اسلام آباد (اے بی این نیوز) مسلم لیگ کے راہنما اسحاق ڈار نے کہا ہے کہماضی کے تلخ تجربوں کی وجہ سے پاکستان کی عوام نے بہت کچھ کھویا،آج پاکستان کوکہیں اورہوناچاہیے تھا،پاکستان کامقابلہ اپنے ہمسایہ ملک ہندوستان کے ساتھ تھا،پاکستان میں مارشل لاکےتجربات نہ کیےجاتےتو ہم بہت آگے ہوتے،ہماری عوام بہتراوراچھاپاکستان اپنے سامنے دیکھ رہی ہوتی،ہم نے جمہوریت کی خاطرچارٹرآف ڈیموکریسی پرسائن کیے،2013میں پاکستان تیزی سے ترقی کررہاتھا،ہمارے دورمیں سٹاک مارکیٹ بلندترین سطح پرتھی،ٹروتھ کمیشن بنانے کی ضرورت ہے تاکہ عوام کوحقائق کاپتاچل سکے،پاکستان کوماضی بھلاکرآگے بڑھنے کی ضرورت ہے،ہماری ساری توجہ پاکستان کی معیشت کوٹھیک کرنے پرہے،عوام نےہمیں موقع دیاتومعیشت کوبہترکرنے کیلئے اقدامات کریں گے،ہم نے پاکستان کو24ویں معیشت بنایاتھا،آئین میں تاحیات نااہلی کانہیں لکھا،نوازشریف کی تاحیات نااہلی ختم ہوچکی ہے،پارلیمنٹ نے قانون میں تبدیلی کردی ہے،پروسیجرایکٹ برقراررکھناپارلیمنٹ کی بالادستی کوتسلیم کرناہے،پریکٹس اینڈپروسیجرایکٹ برقراررکھنے پر عدالت عظمیٰ مبارکباد کی مستحق ہے،نوازشریف کی حفاظتی ضمانت کیلئے ہائی کورٹ جارہے ہیں۔















