اہم خبریں

پی ٹی آئی کوئی سیاسی جماعت نہیں،خواجہ سعدرفیق

اٹک (نیوزڈیسک)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن)کے قائدمیاں محمد نواز شریف کو 12 سال جلاوطنی اور ساڑھے 4 سال قید کاٹنا پڑی۔ پی ٹی آئی کوئی سیاسی جماعت نہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے ہر گندا کام خود کیا تہمت لوگوں پر لگاتا تھا۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کا اطلاق ماضی پر ہو یا نہ ہو نواز شریف اب اقتدار سے اوپر ہوچکا ہے۔ میرے والد کو پی پی پی کے دور میں شہید کیا گیا۔ اٹک میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ 24 سال پہلے مشرف اور اس کے ساتھیوں نے منتخب نمائندوں کے حق پر ڈاکا ڈالا۔ قوم کے بیٹوں کو ڈالر کے عوض بیچا گیا، لال مسجد پرحملہ کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ میری والدہ مشرف کے دور میں فوت ہوئیں۔ ہم نے کسی ہاؤس پر حملہ نہیں کیا۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پہلے سیاست اور اخلاقیات سیکھو پھر بات کریں گے۔ اب تم سے الیکشن میں بات کریں گے۔

متعلقہ خبریں