لاہور( اے بی این نیوز )سول سیکرٹریٹ چوک میں اساتذہ کے دھرنے پر پولیس آپریشن کا معاملہ،پولیس نے 53 مظاہرین اساتذہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ، ایف آئی آر میں روڈ بلاک، کارسرکار میں مزاحمت،پولیس پر حملے کی دفعات شامل، جان سے مارنے کی کوشش اور سرکاری سامان چھیننے سمیت دیگر دفعات بھی شامل ،ایف آئی ار میں صرف اور صرف مرد مظاہرین کو ہی نامزد کیا گیا ہے۔















