اسلام آباد (نیوزڈیسک) جماعت اسلامی پاکستان نے بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکسز کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔جمعرات کو جماعت اسلامی کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں وفاق اور نیپرا سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ نیپرا بجلی ٹیرف کا تعین نیپرا قانون کیخلاف نہیں کرسکتا، کم نرخ پر بجلی فراہم نہ کرنا آئینی خلاف ورزی ہے۔















