جنیدصفدراورعائشہ سیف میں طلاق ہوگئی،سوشل میڈیاپرعلیحدگی کی تصدیق

لندن(نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی چیف آرگنائزرمریم نواز کے بیٹے جنید صفدر اور اُن کی اہلیہ عائشہ سیف میں طلاق ہوگئی، تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن)کی چیف آرگنائزرمریم نواز کے بیٹے جنید صفدر اور اُن کی اہلیہ عائشہ سیف میں طلاق ہوگئی،جنید صفدر نے اس کی تصدیق سوشل میڈیا پر کی ہے،اس موقع پرجنیدصفدر نے درخواست کی کہ ہماری پرائیویسی کا خیال رکھا جائے، انہوں‌نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں مطلقہ بیوی عائشہ یوسف کیلئے نیک تمنائوں‌کا اظہار بھی کیا.یادرہے کہ صاحبزادے جنید صفدر کی شادی سابق سینیٹر سیف الرحمان کی صاحبزادی عائشہ سیف سے 22اگست2021کولندن میں طے پا ئی تھی اوربعدازاں شادی کی تقریبات کا سلسلہ اسلام آباد میں بھی جاری رہاتھا۔خیال رہے کہ مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر لندن میں مقیم ہیں۔ انہوں نے کیمبرج یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی ہے اور وہ پہلے پاکستانی ہیں جو جامعہ کی پولو ٹیم کے کپتان مقرر ہوئے۔ جنید صفدر سوشل میڈیا پر اکثر اپنی پولو کھیلنے کی تصاویر پوسٹ کرتے رہتے ہیں۔