اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی سابق ڈپٹی چیئرمین نیب ظاہر شاہ کو ممبر وزیر اعظم معائنہ کمیشن لگانے کی منظوری دیدی، ظاہر شاہ چند روز قبل ڈپٹی چیئرمین نیب کے عہدے سے مستعفی ہوئے تھے ،وزیر اعظم نے ظاہر شاہ کو پی ایم آئی سی کا ممبر تعینات کرنے کی منظوری دی ہے ظاہر شاہ کو2 سال کے کنٹریکٹ پر ممبر معائنہ کمیشن مقرر کیا گیا ہےاسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ظاہر شاہ کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا















