اہم خبریں

کسانوں کو چاول کی فصل کی باقیات جلانے سے روکنے کیلئے میڈیا آگاہی فراہم کرے،محسن نقوی

لاہور (  اے بی این نیوز     )نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ کسانوں کو چاول کی فصل کی باقیات جلانے سے روکنے کیلئے میڈیا آگاہی فراہم کرے،لاہور شہر کی خوبصورتی میں اضافے کیلئے مختلف اقدامات کئے جارہے ہیں،صوبے کے ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی کو دور کیاجائے گا،فنڈنگ کا مسئلہ آیا ہواہے اس کوجلد حل کرلیں گے ،ساہیوال میں سرکاری زمینوں پر لوگ قابض ہیں،ہم کرایہ وصول کریں گے یا زمین واپس لیں گے ،میڈیکل اور صحت کے مسائل حل کریں گےپولیس کے حوالےسے مکمل بریفنگ ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں