اہم خبریں

رینٹل پاور ریفرنس، پرویز اشرف عدالت پیش نہ ہوئے ،سماعت 2 نومبر تک ملتوی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلام آباد کی احتساب عدالت نے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کے خلاف رینٹل پاور نیب ریفرنسز کے کیس کی سماعت 2 نومبر تک ملتوی کر دی۔جمعرات کو اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کے خلاف کیسز کی سماعت احتساب عدالت نمبر 3 کے جج محمد بشیر نے کی۔راجہ پرویز اشرف کی عدم حاضری پراحتساب عدالت نے کیس کی سماعت 2 نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر راجہ پرویز اشرف کوذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

متعلقہ خبریں