لاہور(نیوزڈیسک) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا رات گئے اکبر چوک فلائی اوور منصوبے کا دورہ، جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق منصوبے کا مجموعی طور پر 84 فیصد کام مکمل ہوگیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے پراجیکٹ کے اطراف سڑکوں کی تعمیر کے کام کا بھی مشاہدہ کیا، پراجیکٹ کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کا حکم ، تمام یو ٹرنزکو ٹریفک کیلئے مزید بہتر بنانے کی ہدایت۔















