ڈسکوز کی نجکاری کا مقصد نجی شعبے کی سرمایہ کاری کے ذریعے حکومت کے مالی بوجھ کو کم کرنا ہے،فواد حسن فواد

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )وزیر نجکاری فواد حسن فواد نے کہا ہے کہ ڈسکوز کی نجکاری کا مقصد نجی شعبے کی سرمایہ کاری کے ذریعے حکومت کے مالی بوجھ کو کم کرنا ہے،ڈسکوز کی نجکاری مین ممکنہ طور پر انتظامی کنٹرول کا ایک رعایتی ماڈل بھی شامل ہو گا،حکومت رعایتی معاہدوں سے شروع ہونے والی ڈسکوز کی تقسیم کے لیے ایک منظم ٹائم لائن بنانے میں مصروف عمل ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی بینک کے منیجر برائے جنوبی ایشیا ء سے ملاقات کے دوران کیا ،وفاقی وزیرنے ڈسکوز کی نجکاری کے لیے دو قدمی حکمت عملی کی ضرورت پر بھی زور دیا،جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر نجکاری نے نگران حکومت کے قانونی مینڈیٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت کے نجکاری کے ایجنڈے پر بریف کیا،پاکستان کے پاور سیکٹر میں ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی کارکردگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیاوفاقی وزیر نے قومی خزانے پر پڑنے والے مالی بوجھ کو کم کرنے کے لیے نجکاری کے حق میں موجودہ عوامی رائے کو بھی اجاگر کیا۔بین الاقوامی مالیاتی کارپوریشن کے ساتھ ڈسکوز کے لیے رعایتی ماڈل کے حوالے سے بات چیت بھی کی گئی۔