اہم خبریں

دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قوم کے بہادر سپوتوں کی قربا نیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، راجہ پرویز اشرف

اسلام آباد (  اے بی این نیوز    )پاکستانی قوم اپنے بہادر جوانوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی، ہماری مسلح افواج ملک دشمنوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے،سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرفنے ژوب میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کے دوران شہید ہونے والے میجر سید علی رضا اور حوالدار نثار احمد کو خراج تحسین پیش کیا،انہوں نے کہا کہ پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی ،اسپیکر قومی اسمبلی کی شہداء کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندانوں کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا کی۔

متعلقہ خبریں