اہم خبریں

اسلام آباد میں دھوپ نکل آئی ، پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں آج بھی دھند کا راج

لاہور (نیوز ڈیسک) اسلام آباد میں دھوپ نکل آئی لیکن پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں آج بھی دھند کا راج ، موٹروے مختلف مقامات سے بند کردی ۔ موٹروے پولیس کے مطابق حد نگاہ متاثر ہونے پر لاہور اسلام آباد موٹروے ایم-2 ٹھوکر نیاز بیگ سے کوٹ مومن تک ،موٹروے ایم 3 رجانہ سے فیض پور، فیصل آباد ملتان موٹروے ایم-4 ملتان سے پنڈی بھٹیاں تک جبکہ سیالکوٹ لاہور موٹر وے ایم-11 کالا شاہ کاکو سے سمبڑیال تک بند ہے۔ دوسری طرف شدید دھند کے باعث ملتان ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بھی معطل کر دیا گیا، قومی ائیرلائن کی پرواز اسلام آباد ڈائیورٹ کر دی گئی، کراچی آنے اور جانے والی دو پروازیں منسوخ کی گئیں ۔

متعلقہ خبریں