شیخ رشید کی بازیابی کیلئے راولپنڈی پولیس کو ایک ہفتے کی مہلت، ورنہ ایف آئی آر کٹے گی ، لاہورہائیکورٹ

لاہور (نیوزڈیسک) سابق وزیرداخلہ شیخ رشیدکی حراست کے خلاف دائردرخواست پرسماعت ۔ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس صداقت علی خان نے کیس کی سماعت کی، آر پی او راولپنڈی سید خرم علی عدالت میں پیش ہوئے۔ شیخ رشید اور ا ن کے ساتھ دیگر دو اشخاص کہاں ہیں؟ آپ لکھ کے عدالت کو دینگے یا شیخ رشید کو پیش کرینگے؟ عدالت نے آر پی او سے سوال کیا ،عدالت کےسوال پر آر پی او نے عدالت سے مزید 15 دن کا وقت مانگ لیا۔ عدالتکا کہنا تھا کہ 15 دن بہت زیادہ ہیں یہ عام معاملہ نہیں، دو دن کی بھی مہلت بہت زیادہ ہوگی۔جسٹس صداقت علی نے کہا کہ وکیل درخواست گزار سردارعبدالرازق کےکہنے پرمزید 7 دن کی مہلت دیتا ہوں، شیخ رشید ایک ہفتے کے اندر پیش نہ ہوئے تو عدالت ایف آئی آرکا حکم دےگی، شیخ رشید کے ساتھ گرفتار 2 افراد رہائی کے بعد کیا کہہ رہے ہیں۔کیس کی سماعت ایک ہفتے تک ملتوی ۔