اہم خبریں

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی بل گیٹس او ر ایم ڈی آئی ایم ایف ملاقات

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی بانی مائیکروسافٹ بل گیٹس سے ملاقات ،پاکستان میں پولیو کے خاتمے سے متعلق گفتگو کی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق آج نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بل اینڈ ملینڈا گیٹس کے شریک چیئرمین بل گیٹس سے ملاقات کی جس میں پاکستان سے پولیو کے خاتمے، صنفی مساوات سمیت بچوں کی نشوونما سے متعلق تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان سے پولیو وائرس کی منتقلی کی روک تھام کیلئے مکمل حکمت عملی پر گامزن ہیں ۔بل گیٹس کا بھی کہنا تھا کہ پاکستان سے پولیو کا مکمل خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے۔ اس سے قبل نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے سربراہ آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات کی جس کے حوالے سے نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملاقات مثبت رہی جبکہ ایم ڈی (آئی ایم ایف) کرسٹالینا جارجیوا نے کہا کہ پاکستان امیروں سے مزید ٹیکس لیے تاکہ غریبوں کو تحفظ دیا جائے،پاکستانی عوام بھی یہی چاہتے ہیں۔

متعلقہ خبریں