تہران (اے بی این نیوز) ایرانی سپریم لیڈر سید مجتبیٰ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ مناب سکول کے جنگی مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔
ایرانی سپریم لیڈر سید مجتبیٰ خامنہ ای نے ہفتہ عدلیہ کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شہید رہبر کی ہدایات پر عمل کرنا عدلیہ کی کامیابی کی کنجی ہے، عوام عدالتی اصلاحات کے اثرات اپنی روزمرہ زندگی میں دیکھیں، عدلیہ کی کامیابی سے نظام پر عوام کا اعتماد مزید مضبوط ہوگا، عدلیہ کی ذمہ داری کرپشن کے خاتمے اور عوام کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔
ایرانی سپریم لیڈر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کے جنگی جرائم کا مقدمہ لڑا جائے، امریکی اور اسرائیلی جرائم کو ملکی اور بین الاقوامی عدالتوں میں اٹھایا جائے اور مناب اسکول کے جنگی مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔
مزید پڑھیں:پیٹرول کی قیمتوں میں مزید کمی کب کی جائیگی ؟وزیرپٹرولیم کابڑا اعلان















