نیویارک(نیوزڈیسک)نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ 2030 تک پاکستان 60 فیصد متبادل توانائی کے ذرائع استعمال کرے گا۔بدھ کو نیویارک میں قائم اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی کے باعث پاکستان کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،اس حوالے سے پاکستان نے ارلی وارننگ نظام کے حوالے سے بھی منصوبہ بندی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم گلوبل وارمنگ روکنے کیلئے عالمی کوششوں کا حصہ ہیں،اس کے خلاف ہر ایک کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ نگراں وزیراعطم نے کہا کہ چھوٹے سے وائرس کے باعث کروڑوں لوگوں کو لاک ڈاؤن کا سامنا کرنا پڑا۔















