کراچی (نیوز ڈیسک) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ڈالر کی قیمت میں کمی ہو رہی تو اس کا اثر پیٹرو ل پر بھی آنا پاہیے،آئی ایم ایف بھی سرکلر ڈیٹ ختم کرنا کا کہہ رہا ہے ،اس لیے حکومت کو جاگیرداروں پر ٹیکس لگانا ہوگا کیونکہ یہ لوگ ہمارے بچوں کو لوٹ رہے ہیں، ہمارے حقوق چھین ہے ہیں ، ہمیں ان کیخلاف مزاحمت کرنا ہوگی، ہم بڑے پیمانے پر احتجاج کر کے اپنا حق وصول کریں گے ،ہمیں اس کو تحریک کو آگے لے کر چلنا ہے۔















