اہم خبریں

چیئرمین پی ٹی آئی اور شیخ رشید پر لانگ مارچ توڑپھوڑ کیس، فیصلہ محفوظ کر لیا گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) عدالت نے لانگ مارچ توڑپھوڑ کیس میں فیصلہ محفوظ کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق آج ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں چئیرمین پی ٹی آئی اور شیخ رشید کیخلاف کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج صہیب بلال نے کی جس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے استدعا کی کہ عمران خان ،شیخ رشید اور صداقت علی عباسی کو عدالت میں پیش کیا جائے جس عدالت نے منظور کیا اور متعلقہ حکام کو پی ٹی آئی چیئرمین اور شیخ رشید کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا اور کیس پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

متعلقہ خبریں