اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی سعودی وزیر خارجہ سے ملاقات کی جس میں تجارت، معیشت ، توانائی اور سرمایہ کاری بڑھانے سمیت علاقائی و عالمی امور پر گفتگو کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق آج نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے نیویارک میں شہزادہ فیصل بن فرحان السعود ملاقات کی جس میں عالمی امور ،معیشت ،تجارت سمیت دیگر دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے سعودی عرب کی طرف سے پاکستان کی حمایت کا شکریہ ادا کیا،20 لاکھ سے زائد پاکستانیوں کی میزبانی سمیت پاکستانی کمیونٹی کیلئے فراہم کی جانے والی سرگرمیوں کو بھی سراہا۔















