اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا۔دوسرے مرتبہ دنیا کی آٹھویں بلند ترین چوٹی مناسلو کو سر کرلیا۔ کوہ پیما شہروز کاشف نے اس دفعہ 8163 میٹر بلند چوٹی کے ریئل سمٹ پوائنٹ تک پہنچے رسائی حاصل ۔ انہوں نے ماؤنٹ مناسلو دوسری مرتبہ سر کیا ہے ،پہلے 2021 میں سرکیا تھا۔ شہروز کاشف کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ 8 ہزار میٹر سے بلند 12 چوٹیاں سر کرنے والے سب سے کم عمرترین کوہ پیما ہ ہیں ۔ انہوں نے ماؤنٹ مناسلو کو صبح 5 بج کر 1 منٹ سر کیا۔















