Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

چوہدری پرویز الٰہی نے اپنی رہائی کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

لاہور(نیوزڈیسک)لاہور ہائیکورٹ میں پر ویز الہی کو اینٹی کرپشن کی تحویل سے بازیاب کراکےرہائی کیلئے درخواست دائر، درخواست پرویز الہی کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔درخواست میں ڈی جی اینٹی کرپشن کو فریق بنایا گیاہے۔عدالت عالیہ کےسنگل بنچ نے پرویز الٰہی کو کسی بھی مقدمے یاانکوائری میں گرفتار نہ کرنے کاحکم دے رکھاہے۔موقف میں کہا گیا ہے کہ عدالت عالیہ نے اپنے فیصلے پرعمل درآمد کی درخواست میں نوٹس بھی جاری کررکھے ہیں۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عدالتی حکم کےباوجود پرویز الٰہی کو اینٹی کرپشن نے بلاجواز مقدمے میں گرفتار کیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے پرویز الہی کو ماسٹر پلان کےمقدمے میں ڈسچارج کیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ کے فیصلے کےباوجود اینٹی کرپشن حکام نے پرویز الہی کو اپنی غیرقانونی تحویل میں رکھاہے۔عدالت پرویز الہی کواینٹی کرپشن سے فوری بازیاب کراکےرہائی کے احکامات صادر کرے۔