لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے عالمی قیادت سے بھارت پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر عالمی قیادت بھارت کو 5 اگست کی پوزیشن پر واپس لانے کےلیے دباؤ ڈالے۔ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلاتفریق ایکشن لیا جائے، حکومت ذخیرہ اندوزوں کو صرف پکڑے نہیں بلکہ ان کا ٹرائل بھی کرے۔اتوار کو لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ جی 20 قیادت مسئلہ کشمیر پر توجہ دے اور اسے حل کروائے، بھارتی قیادت پر دباؤ ڈالنے سے ہی مثبت نتائج مرتب ہوں گے۔















