لنڈی کوتل (نیوزڈیسک)لنڈی کوتل میں طورخم سرحدی گزرگاہ پانچویں روز بھی بند ہے اور تجارتی سرگرمیوں سمیت ہر قسم کی آمدورفت مکمل طور پر معطل ہے جسکے باعث سرحد کے دونوں جانب ہزاروں گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں،تاجروں کا مطالبہ ہے کہ تازہ پھل اور سبزیوں سے لدی گاڑیوں کو بارڈر پار کرنے کی اجازت دی جائے۔















