اہم خبریں

پاک آرمی کی بڑی کامیابی،یورپی چمپئن شپ میں تاریخ رقم کردی

راولپنڈی(نیوزڈیسک) پاک آرمی کی بڑی کامیابی،یورپی چمپئن شپ میں تاریخ رقم کردی،5 میڈلز جیت لیئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان آرمی کی یورپین لانگ رینج چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ، 5ستمبر کوبرطانیہ کے شہر بِسلے میں شروع ہونے والی یورپین لانگ رینج چیمپئن شپ پاکستان نے 900گز،800 گز اور 1000 گز کے شوٹنگ مقابلوں میں تمغے جیت لیئے۔ پہلا چاندی کا تمغہ لیفٹیننٹ جنرل احسن گلریز نے900گز کے مقابلوں میں اپنے نام کیا، لیفٹیننٹ کرنل جنید علی نے 800+900 گز کے میچ میں مجموعی طور پر سونے اور کانسی کا تمغہ جیتا جبکہ عبید ابراہیم نے 1000 گز کے میچ میں پاکستان کے لیے چاندی کا تمغہ دلایا۔ واضح رہے کہ یہ مقابلے 9 ستمبر تک جاری رہیں گے،ان مقابلوں میں 16 ممالک کے 80 سے زیادہ شوٹرز حصہ لے رہے ہیں ۔

متعلقہ خبریں