اہم خبریں

میاں نواز شریف نے اکتوبر میں پاکستان آنے کی تصدیق کردی

لندن(نیوزڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے اکتوبر میں پاکستان آنے کی تصدیق کردی۔نواز شریف نے جمعے کو پارٹی رہنماؤں کے ساتھ میٹنگ میں پہلی مرتبہ گفتگو کی۔ پارٹی میٹنگ میں شہباز شریف، چوہدری تنویر، دانیال چوہدری، چوہدری ندیم خادم اور ڈاکٹر انجم شریک تھے۔سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ آئندہ ماہ میں پاکستان چلا جاؤں گا۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ نواز شریف کی واپسی کی حتمی تاریخ کا اعلان اگلے 10روز میں کر دیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں