لاہور(نیوزڈیسک)لاہور میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 20 روپے جبکہ 20 کلو آٹے کا تھیلا 40 روپے مہنگا ہوگیا۔آٹا ڈیلرز کے مطابق فلور ملز مالکان نے قیمتیں بڑھائی ہیں، 20 روپے اضافے کے بعد 10 کلو آٹے کے تھیلے کی پرچون قیمت ایک ہزار 420 روپے اور 40 روپے اضافے کے بعد 20 کلو آٹے کے تھیلے کی پرچون قیمت 2 ہزار 840 روپے ہوگئی۔















