اسلام آباد(نیوزڈیسک) نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان(ٹی ٹی پی) کے سیکڑوں عسکریت پسندوں کی جانب سےچترال میں کیے گئے دہشت گردانہ حملے کی آشیرباد افغانستان کی طالبان حکومت نے نہیں دی تھی۔میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہاکہ پاکستان نے برکس میں شمولیت پر کوششیں شروع کر دیں، اس تنظیم کے ممبران کے پاس ویٹو کے اختیارات ہیں، ایک ملک بھی اعتراض کرے تو ممبر نہیں بن سکتے ۔















