کراچی(نیوزڈیسک)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ ڈالر 300 روپے سے اوپر نہیں جائے گا، سسٹم اور مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن ضرور ہوگا۔جمعہ کو کراچی میں تاجر و کاروباری برادری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ آئی پی پیز کے معاملے پر ان ممالک کے سفیروں کو بلا کر تفصیلات بتائیں اور حقائق سامنے رکھیں۔















