اسلام آباد ( اے بی این نیوز )سواں گارڈن اسلام آباد ایک پلازے میں آگ لگ گئی،فوری طور پر ریسکیو ٹیموں کو جائے وقوعہ پر پہنچا دیا گیا،ریسکیو فائر ٹینڈرز، ریسکیو فائر فائٹرز موقعہ پر موجود، فائر فائٹنگ آپریشن جاری ہے، تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی،آگ کیوں لگی اس کی وجوہات کا پتہ لگایا جا رہا ہے،عینی شاہد کے مطابق آک لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بنی ہے،تاہم اس حوالے سے کو ئی حتمی بات نہیں کی جا سکتی۔















