مانسہرہ(نیوزڈیسک)سربراہ تحریک انصاف پارلیمینٹرین (پی ٹی آئی پی) پرویز خٹک نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان امیروں کا ساتھی تھا، اپنے دور اقتدار میں کوئی کارکردگی نہیں دکھائی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی حکومت میں خوشحالی آئی نہ ہی انصاف آیا۔جمعہ کومانسہرہ میں کارکنوں سے خطاب میں پرویز خٹک نے کہا کہ مختلف سیاسی جماعتوں کو آزمایا اس کے بعد اپنی پارٹی بنائی۔انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اس لئے چھوڑی کیونکہ وہاں لوٹ مار تھی، سیاستدان عوام سے کیے گئے وعدے اسمبلیوں میں پہنچ کر بھول جاتے ہیں۔















