اسلام آباد (نیوزڈیسک)نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے چترال حملہ پسپا کرنے پر فورسز سے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو کمزور نہیں کیا جا سکتا۔جمعرات کو بیان میں کہا کہ ہماری چوکس فورسز کا شکریہ، افواج نے چترال کے قریب پاک افغان سرحدی چیک پوسٹ پر حملہ ناکام بنا دیا۔















